ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سرکاری اسپتال کے آپریشن تھیٹر سے کروڑوں روپے کی جدید مشینری چوری

سکھر: سندھ کے تیسرے بڑے سرکاری اسپتال کے آپریشن تھیٹر سے کروڑوں روپے کی جدید مشینری چوری ہو گئی، آٹھ سے زائد آپریشن ملتوی ، ملوث ملازمین کے خلاف کارروائی ہوگی۔

 تفصیلات کے مطابق سندھ کے تیسرے بڑے شہر سکھر میں قائم سرکاری اسپتال ( سردار غلام محمد مہر میڈیکل اسپتال ) سول اسپتال سکھر کے آپریشن تھیٹر سے کروڑوں روپے کی جدید مشینری چوری ہوگئی ہے جس کے باعث گردوں و دیگر امراض کے  8سے زائد آپریشن ملتوی کر دیئے گئے۔

اسپتال زرائع کے مطابق گردوں والی دور بین سیٹ سمیت انتہائی اہم اور قیمتی سامان چوری ہوگیا ہے۔

دوسری جانب  ایم ایس ڈاکٹر تسلیم اختر خمیسانی نے مشینری چوری کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ انکوائری کمیٹی تشکیل دی ہے، ملوث ملازمین کے خلاف کارروائی ہوگی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں