English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

برطانیہ حکومت نے 30 سال بعد کوئلے کی کان کا لائسنس جاری کر دیا

القمر

برطانیہ حکومت نے 30 سال بعد کوئلے کی کان کا لائسنس جاری کر دیا ہے۔

حکومت کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ برطانیہ کے وزیر ترقی و سوشل ہاوسنگ  ‘مائیکل گوو’ نے ملک کے شمال مغربی علاقے کمبریا میں کوئلے  کی کان کے منصوبے کی منظوری دے دی ہے ۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ "مذکورہ کوئلے کو اسٹیل کی پیداوار کے لئے استعمال کیا جائے گا کیونکہ اسٹیل  اگر ملک میں پیدا نہ  کی جا سکی تو اسے درآمد کرنا پڑے گا۔

برطانوی ذرائع ابلاغ نے حکومت کی طرف سے30 سال بعد پہلی دفعہ کوئلے کی کان کا لائسنس جاری کئے جانے کی طرف اشارہ کیا  اور کہا ہے کہ 165 ملین اسٹرلن سرمایہ کاری کے ساتھ کان سے سالانہ 2،8 ملین ٹن کوئلہ نکالا جائے گا۔

دوسری طرف ماہرین کا کہنا ہے کہ کان فعال ہونے کے بعد  ماحول میں سالانہ 4 لاکھ ٹن گرین گیس پھیلائے گی۔

گرین پیس  نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ برطانیہ نے ماحولیاتی شعور کے معاملے میں قائدانہ کردار ادا کرنے کی بجائے  دوغلے پن میں سُپر پاور بننے کا انتخاب کیا ہے۔

واضح رہے کہ برطانیہ حکومت نے قبل ازیں 2050 تک کاربن کے صفر  پھیلاو کے ہدف کا اعلان کیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے