English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کاغذات نامزدگی میں مبینہ بیٹی ظاہر نہ کرنے پر عمران خان سے جواب طلب

القمر

اسلام آباد: عدالت عالیہ نے عمران خان سے کاغذات نامزدگی میں مبینہ بیٹی ٹیریان کو نامزد نہ کرنے پر جواب طلب کرلیا ہے۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں شہری ساجد نے رٹ پٹیشن دائر کی تھی، جس میں مؤقف اختیا رکیا گیا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے اپنی مبینہ بیٹی ٹیریان کو اپنے کاغذات نامزدگی میں ظاہر نہیں کیا، لہٰذا انہیں نااہل قرار دیا جائے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے عمران خان کو پری ایڈمیشن نوٹس جاری کر کے 2 ہفتوں میں جواب طلب کرلیا ہے۔ عدالت نے الیکشن کمیشن اور وفاق کو بھی پری ایڈمیشن نوٹس جاری کر دیے ہیں۔

عدالت نے فریقین سے درخواست کے قابل سماعت ہونے پر دلائل طلب کر لیے ہیں۔عمران خان کا جواب آنے کے بعد معاملے کے قابل سماعت ہونے یا نہ ہونے کافیصلہ کیا جائےگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے