English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پرتگال: ملک بھر میں طوفانی بارشیں، ایک عورت ہلاک

القمر

پرتگال کے دارالحکومت لزبون سمیت ملک بھر میں موسلا دھار بارشوں کے نتیجے میں ایک عورت ہلاک ہو گئی اور جگہ جگہ برساتی پانی جمع ہو گیا ہے۔

طوفانی بارشوں سے سب سے زیادہ نقصان دارالحکومت لزبون کے جنوبی علاقے الگاروے  کو پہنچا ہے۔

لزبون کے جوار میں واقع ایلگس نامی آبادی میں ایک عمر رسیدہ جوڑے کے  گھر میں پانی بھرنے سے 55 سالہ عورت ہلاک ہو گئی ہے تاہم سول ڈیفنس ٹیموں نے گھر کے مرد کو بچا لیا ہے۔

طوفانی بارشوں کے نتیجے میں سیلابی ریلے کی وجہ سے لزبون میں الارم جاری کر دیا گیا ہے۔ دارالحکومت میں کثیر تعداد میں سڑکیں، ٹنل، ریلوے اسٹیشن، ایک تھئیٹر، ایک ہسپتال اور ایئر پورٹ سمیت متعدد مقامات برساتی پانی میں ڈوب گئے  ہیں  اور گاڑیوں کو نقصان پہنچا ہے۔

متاثرہ علاقوں کے بلدیہ حکام نے عوام سے گھروں میں رہنے کی اپیل کی ہے۔

ملکی محکمہ موسمیات کے مطابق بارشوں کا سلسلہ ہفتے کے اواخر تک جاری رہے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے