پاکستان اور بھارت کے فنکار طویل عرصے بعد ایک ہی تقریب میں مل بیٹھے۔ ایک دوسرے کے ساتھ اپنے اپنے تجربات شئیر کیے۔ اس امید کا اظہار بھی کیا گیا کہ مستقبل میں مل کر کام بھی کریں گے۔
دس روزہ ریڈ سی فلم فیسٹول میں شاہ رخ خان ، رنبیر کپور ، کرینہ کپور خان ، سونم کپور سمیت پاکستانی اداکارہ سجل علی اور ماہرہ خان نے بھی شرکت کی۔
سعودی عرب میں ریڈ سی فلم فیسٹول کا دوسرا ایڈیشن جدہ میں جاری ہے جس میں ہالی وڈ بالی وڈ سمیت دنیا بھر کے سینما سے فلم میکرز ، اداکار اور فلمی شخصایت شرکت کر رہے ہیں ۔ریڈ سی فلم فیسٹول میں پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے بھی جلوہ گر ہوئیں۔ سجل علی بھی فلم فیسٹیول میں شریک ہوچکی ہیں ۔ریڈ سی فلم فیسٹول میں بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان ، پریانکا چوپڑا ، کرینہ کپور خان ، سونم کپور ، سیف علی خان ، رنبیر کپور سمیت دیگر ستاروں نے اپنی اداؤں سے حاضرین کے دل موں لیے۔
پاکستان بھارت کے فنکار ایک ساتھ جلوہ گر
القمر
