English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

روس نے خاتون باسکٹ بال پلیئر کو رہا کرکے امریکا سے اپنا اسلحہ ڈیلر چھڑوا لیا

القمر

ماسکو:روس نے مہینوں بعد امریکا کی باسکٹ بال پلیئر برٹنی گرائنر کو رہا کر دیا، یہ رہائی دونوں ملکوں کے درمیان قیدیوں کے تبادلے میں ہوئی ہے۔

امریکا نے روس کے بین الاقوامی اسلحہ ڈیلر وکٹر باٹ کو رہا کیا، امریکی صدر جو بائیڈن نے ٹوئٹ کرتے ہوئے بتایا کہ برٹنی محفوظ ہیں، وہ طیارے میں ہیں اور گھر واپس آ رہی ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق قیدیوں کا تبادلہ متحدہ عرب امارات میں ہوا، خاتون باسکٹ بال پلیئر کی رہائی کے بدلے میں روسی اسلحہ ڈیلر کو رہا کرنے کی حتمی منظوری صدر جوبائیڈن نے پچھلے ہفتے دی۔

وکٹر باٹ کو امریکی عدالت نے 25 سال قید کی سزا سنائی تھی لیکن باسکٹ بال پلیئر برٹنی گرائنر کو رہا کروانے کے لیے صدر بائیڈن نے اسلحہ ڈیلر کی سزا ختم کر دی۔

یاد رہے کہ رواں برس فروری میں روس کے ایئرپورٹ پر برٹنی گرائنر کو گرفتار کیا گیا تھا۔برٹنی نے اپنے سامان میں چرس سے کشید کردہ تیل کے ڈبوں کی موجودگی کا اعتراف کیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے