ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں فی لیٹر 30 روپے تک کمی کا امکان

عالمی منڈی میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل کمی کے باعث ملک میں قیمتوں میں 30 روپے تک کمی کی جا سکتی ہے۔
ذرائع پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق پیٹرول کی خریداری 76 سے 77 ڈالر فی بیرل کی جا رہی ہے۔
پیٹرول پر لیوی چارجز اس وقت 50 روپے فی لیٹر وصول کیے جا رہے ہیں جبکہ تمام پیٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس تاحال صفر ہے، ملک میں پیٹرول کی قیمت اس وقت 224 روپے 80 پیسے فی لیٹر ہے۔
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل 15 دسمبر کو ہوگا۔
حکام کے مطابق اوگرا 15 دسمبر تک تیل کی خریداری کی ورکنگ پیٹرولیم ڈویژن کو بجھوائے گا اور اوگرا ورکنگ 15 دسمبر تک تیل کی خریداری پر مشتمل ہوگی، اوگرا ورکنگ پر حتمی فیصلہ وزیر خزانہ وزیراعظم کی مشاورت سے کریں گے۔
بشکریہ: ایکسپریس نیوز

The post پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں فی لیٹر 30 روپے تک کمی کا امکان appeared first on شفقنا اردو نیوز.

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں