ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی بلوچستان سے رہا، سندھ پولیس کے حوالے

کراچی: تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر اعظم سواتی کو بلوچستان ہائی کورٹ کے حکم پر مقدمات ختم کرنے کے بعد رہا کردیا گیا جس کے بعد انہیں سندھ پولیس نے اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق وکیل اقبال شاہ ایڈووکیٹ نے اعظم سواتی کو سندھ پولیس کی تحویل میں دینے کی تصدیق کی اور بتایا کہ انہیں خصوصی طیارے کے ذریعے سندھ منتقل کیا گیا ہے۔ قبل ازیں بلوچستان ہائیکورٹ نے اعظم سواتی کے خلاف درج تمام مقدمات ختم کر کے انہیں رہا کرنے کا حکم دیا تھا۔

بلوچستان ہائی کورٹ کے چیف جسٹس ہاشم کاکڑ کے روبرو اعظم سواتی پر درج مقدمات کے حوالے سے سماعت ہوئی تھی۔ اعظم سواتی پر درج مقدمات کے خلاف ان کے بیٹے نے درخواست دائر کی تھی۔ چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ نے سماعت کے بعد درخواست منظور کرتے ہوئے تحریک انصاف کے سینیٹر اعظم خان سواتی پر بلوچستان بھر میں درج تمام مقدمات ختم کرنے اور انہیں رہا کرنے کا حکم دیا تھا۔

یاد رہے کہ اعظم سواتی کے خلاف متنازع ٹوئٹس پر بلوچستان میں 5 مقدمات درج ہوئے تھے جب کہ دیگر صوبوں میں بھی علیحدہ سے ملاقات درج کیے گئے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں