ریاض: چینی صدر شی جن پنگ نے اس بات کا اعادہ کیا کہ ان کا سعودی عرب کا دورہ عرب دنیا کے ساتھ چین کے تعلقات کے نئے دور کا آغاز ہے۔ انہوں نے کہا عرب دنیا ترقی پذیر ممالک کی صفوں کا ایک اہم رکن ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ چین خلیج تعاون کونسل کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار اور اس کی مصنوعات کا سب سے بڑا درآمد کنندہ ہے، سعودی عرب نے اقتصادی اور سماجی تنوع کے لیے مثبت نتائج حاصل کیے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سعودیہ نے گرین مڈل ایسٹ اور گرین سعودی عرب جیسے اہم اقدامات شروع کیے ہیں۔ بیجنگ عرب ممالک کی اپنی خودمختاری، آزادی اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کی کوششوں کی حمایت کرتا ہے۔
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے چینی صدر شی جن پنگ کا سعودی شاہی عدالت میں استقبال کیا، چینی صدر بدھ کو سعودی عرب پہنچے۔ اس دورہ کے دوران تین اہم سربراہی اجلاسوں کا انعقاد کیا گیا ہے۔
