ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

امریکی سینیٹر کرسٹن سینیما کا ڈیموکریٹ پارٹی چھوڑنے کا اعلان

واشنگٹن:امریکی سینیٹر کرسٹن سینیما کا ڈیموکریٹ پارٹی چھوڑنے کا اعلان کر دیا۔

امریکی میڈیا کے مطابق کرسٹن سینیما کے ڈیموکریٹ پارٹی چھوڑنے سے سینیٹ میں ڈیموکریٹس کی پوزیشن کمزور ہو گی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق 100رکنی سینیٹ میں ڈیموکریٹس کی 51نشستیں ہیں، کرسٹن سینیما کے ڈیموکریٹک پارٹی چھوڑنے سے ڈیموکریٹس سینیٹرز کی تعداد 50رہ جائے گی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق خاتون امریکی سینیٹر کرسٹن سینیما آزاد حیثیت اختیار کریں گی، کرسٹن کے ڈیموکریٹک پارٹی چھوڑنے کے باوجود سینیٹ پر ڈیموکریٹس کا کنٹرول برقرار رہیگا،اس حوالے سے کرسٹن سینیما کا کہنا تھا ایریزونا کے زیادہ تر عوام کی طرح میں کسی بھی نیشنل پارٹی میں فٹ نہیں ہوں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں