ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اقوام متحدہ کشمیری بھائیوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے اپنا کردار ادا کرے، صدر عاف علوی

صدر  پاکستان  عارف علوی کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ کشمیریوں کے بنیادی حقوق کے تحفظ کے لئے کردار ادا کرے۔

انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں صدر نے کہا کہ یہ دن انسانی حقوق کےعالمی منشورکی یاد  میں منایا جاتا ہے، ہماری اپیل ہے کہ  اقوام متحدہ کشمیریوں کے بنیادی حقوق کے تحفظ کے لئے  بھی کردار ادا کرے۔

انہوں نے کہا  کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں  کو فراموش نہیں کیا جا سکتا، پاکستان کا آئین انہی  اقدار کی عکاسی کرتا ہے، ہر پاکستانی  شہری کی حوصلہ افزائی کی جانی چاہیے کہ وہ اپنےفرائض نہ بھولے اور اپنے بنیادی اصولوں پر کبھی سمجھوتہ نہ کرے۔

واضح رہے کہ اقوام متحدہ جنرل اسمبلی نے 74 سال قبل انسانی حقوق کا عالمی منشور منظور کیا تھا۔

 

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں