English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کراچی میں ٹرالی بیگ سے 7.5 کلوگرام آئس برآمد، ملزم گرفتار

کراچی: اینٹی نارکوٹکس فورس نے کراچی ایئرپورٹ جناح ٹرمینل پر کارروائی کے دوران ملزم کے ٹرالی بیگ سے 7 کلو 580 گرام (لیکویڈ) آئس تحویل میں لے لی۔ 

ترجمان اے این ایف کے مطابق ملک بھر میں منشیات کیخلاف کامیاب کارروائیاں کی گئیں،جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر جدہ جانے والے ملزم کے ٹرالی بیگ سے 7 کلو 580 گرام (لیکویڈ) آئس برآمد کی گئی،کارروائی کے دوران ملزم کو گرفتارکرلیاگیا۔ 

اے این ایف اور اے ایس ایف نے ملتان ایئرپورٹ پر مشترکہ کارروائی کے دوران ابوظبی جانے والے ملزم کے بیگ سیایک کلو926 گرام چرس برآمد کرلی اور ملزم کو گرفتارکرلیا۔

کوئٹہ سریاب روڈ کے قریب اشتہاری ملزم سے4کلو چرس اور700گرام ہیروئن کرسٹل برآمد کی گئی،ملزم ایک اور مقدمے میں بھی مطلوب تھا جبکہ راولپنڈی میں ایوب پارک کے قریب2 ملزمان سے 2 کلو400گرام چرس قبضے میں لی گئی۔ ملزمان کیخلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرلیے گئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے