اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر برائے اطلاعات ونشریات فوا د چوہدری نے کہا ہے کہ امپورٹڈ حکومت کے اکابرین الیکشن نہیں چاہتے۔ان خیالات کااظہار فواد چوہدری نے اتوار کے روز ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کیا۔
فواد چوہدری نے کہا کہ اگر پی ڈی ایم 20دسمبر تک ملک بھر میں عام انتخابات کا کوئی حتمی فارمولا سامنے نہیں لاتی تو پنجاب اور خیبر پختونخوا اسمبلیاں تحلیل کر دی جائیں گی اور پنجاب اور خیبر پختونخوا میں20مارچ سے پہلے عام انتخابات کا عمل مکمل ہو گا۔ اس ضمن میں اتحادیوں کا مکمل اعتماد حاصل ہے۔
امپورٹڈ حکومت کے اکابرین الیکشن نہیں چاہتے لیکن ملک کیسے چلانا ہے کوئ پتہ نہیں صرف وزیر بنانا اور بیرونی دورے کرنے سے ملک نہیں چلتے یہ ایک پیچیدہ اور مشکل کام ہے جس کی اھلیت ان حکمرانوں میں نہیں ، پاکستان کو سیاسی استحکام کی ضرورت ہے اور یہ مستحکم حکومت کے بغیر ممکن نہیں،(جاری)
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) December 11, 2022
انہوں نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت کے اکابرین الیکشن نہیں چاہتے لیکن ملک کیسے چلانا ہے کوئی پتہ نہیں صرف وزیر بنانا اور بیرونی دورے کرنے سے ملک نہیں چلتے یہ ایک پیچیدہ اور مشکل کام ہے جس کی اہلیت ان حکمرانوں میں نہیں ، پاکستان کو سیاسی استحکام کی ضرورت ہے اور یہ مستحکم حکومت کے بغیر ممکن نہیں۔

