English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

یہ وقت چھوٹے مقاصد کو پسِ پشت ڈال کر بڑے مقاصد کے لئے متحد ہونے کا وقت ہے: راجہ پرویز اشرف

القمر

پاکستان قومی اسمبلی کے اسپیکر راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ دباو کے تحت دئیے جانے والے استعفے قبول نہیں کئے جائیں گے۔

لاہور میں ذرائع ابلاغ سے گفتگو کرتے ہوئے اسمبلی اسپیکر نے کہا ہے کہ استعفوں کی  منظوری طریقہ کار اور قواعد و ضوابط کے تحت ہو گی۔ میں، دباو میں آکر دئیے گئے استعفوں کو منظور نہیں کروں گا۔

راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ پاکستان کی سیاست میں ٹھہراو آنا چاہیے۔ ملک میں امن و امان اور انتخابی اصلاحات  کا فورم پارلیمنٹ ہے۔ ملک کی ساری سیاسی شخصیات منجھی ہوئی سیاسی شخصیات ہیں لہٰذا تمام سیاسی جماعتوں کو اتفاق رائے سے معاملات کو سنبھالنا چاہیے۔

اسپیکر نے کہا ہے کہ یہ وقت، چھوٹے مقاصد کو نہیں بڑے مقاصد کو اہمیت دینے اور ان مقاصد کی بنیاد پر اکٹھے ہونے کا وقت ہے۔

اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ تمام مسائل کا حل پارلیمان کے اندر ہے۔ ملکی معیشت کو سہارا دینے اور خوشگوار فضاء کی تشکیل کے لئے سب کو کردار ادا کرنا چاہیے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے