ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ترکیہ: صدر ایردوان کی صدر پوتن اور صدر زلنسکی کے ساتھ ملاقات

ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان اناج راہداری  سے متعلقہ پیش رفتوں پر بات چیت کے لئے آج روس  کے صدر ولادی میر پوتن اور یوکرین کے صدر ولادی میر زلنسکی کے ساتھ ملاقات کریں گے۔

صدر ایردوان اناج راہداری کے موضوع پر ڈپلومیسی ٹریفک جاری رکھے ہوئے ہیں۔ معاملے کو زیادہ سرعت کے ساتھ آگے بڑھانے کے لئے وہ دونوں صدور کے ساتھ ٹیلی فونک مذاکرات کریں گے۔

صدر ایردوان  پہلے صدر پوتن اور اس کے بعد صدر زلنسکی کے ساتھ بات چیت کریں گے۔

مذاکرات میں 24 فروری سے جاری روس۔یوکرین جنگ کے خاتمے کے لئے استنبول مذاکراتی مراحل پر بات چیت کی بھی توقع کی جا رہی  ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں