بھارت کے جنوبی صوبے تامل ناڈو میں منڈوس طوفان کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
اطلاع کے مطابق 75 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والے بادی جھکڑوں اور طوفانی بارش کی وجہ سے علاقے میں بجلی کی ترسیل منقطع ہو گئی ہے۔ سینکڑوں درخت جڑوں سے اکھڑ گئے اور کثیر تعداد میں عمارتوں کو نقصان پہنچا ہے۔
منڈوس طوفان کی زد میں آ کر تامل ناڈو میں 4 افراد ہلاک ہو گئے ہیں اور صوبے بھر میں 185 مکانات اور جھونپڑوں کو نقصان پہنچا ہے۔
25 ہزار افراد کی شرکت سے امدادی ٹیمیں علاقے میں کاروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔
چنائی ایئر پورٹ پر 13 اندورنِ ملک اور 3 بیرونِ ملک پروازوں سمیت کُل 16 پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔
اس وقت تک گھروں سے نکالے گئے 9 ہزار شہریوں کو محفوظ مقامات پر پہنچایا گیا ہے۔
انڈیا میٹرولوجی ڈپارٹمنٹ کی طرف سے جاری کئے گئے بیان کے مطابق منڈوس طوفان کی سمت جنوب مغرب کی طرف ہے اور خشکی پر آگے بڑھنے کے ساتھ ساتھ اس کی شدت میں کمی آ رہی ۔
