English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

فلسطین امتِ مسلمہ کا ایسا مسئلہ ہے جس سے خون رس رہا ہے، طاہر اشرفی

No compromise

اسلام آباد:وزیرِ اعظم شہباز شریف کے نمائندہ خصوصی برائے بین المذاہب ہم آہنگی حافظ طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ کشمیر اور فلسطین امتِ مسلمہ کے ایسے مسئلے ہیں جن سے خون رس رہا ہے، او آئی سی کے سیکریٹری جنرل کا دورہ پاکستان کی کامیابی ہے۔

طاہر اشرفی نے کہاکہ اسلامی تعاون تنظیم کے سیکریٹری جنرل نے پاکستان کا 3روزہ دورہ کیا، اسلامی تعاون تنظیم کے سیکریٹری جنرل نے کشمیر کا دورہ بھی کیا، وزیرِ اعظم پاکستان، آزاد جموں و کشمیر کے صدر اور وزیرِ اعظم سے بھی ملاقاتیں کیں۔

طاہر اشرفی کا کہنا تھا کہ کشمیر کی صورتِ حال کو دیکھا اور یقین دلایا کہ او آئی سی اپنا کردار ادا کرے گی، او آئی سی مسئلہ کشمیر میں سفارتی سطح پر اپنا کردار ادا کرے گی،انہوں نے کہا کہ

وزیرِ اعظم کے نمائندہ خصوصی نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں کو مسائل پر مل کر بیٹھنے کی ضرورت ہے، معیشت، معاشرت اور اقتصادی صورتِ حال تب بہتر ہو گی جب ہم مل کر آگے چلیں گے۔

انہوں نے کہا کہ مسیحی برادری کے ساتھ تعاون کریں گے، وزارتِ مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی کے تحت تقریبات کا انعقاد بھی کیا جائے گا،طاہر اشرفی نے کہا کہ اسلام امن اور بھائی چارے کا درس دیتا ہے، پاکستان اور اداروں کے خلاف جو بیرونی کمپین ہے اس کا ہم سب نے مل کر مقابلہ کرنا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے