English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

صدر مملکت نے بیرونی سرمایہ کاروں کو تحفظ دینے کا بل منظور کرلیا

approved

اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے بیرونی سرماریہ کاروں کو تحفظ دینے کے بل کی منظوری دے دی۔

نجی ٹی وی کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے قومی اسمبلی اور سینیٹ کی منظوری کے بعد آئین کے آرٹیکل 70 ایک اور 75 کے تحت غیرملکی سرمایہ کاری کو فروغ اور سرمایہ کاروں کو تحفظ دینے کے بل کی منظوری دی۔

بل کا مقصد سرمایہ کاروں کو غیر ضروری عدالتی کاروائیوں سے تحفظ دینا  ہے جبکہ ریکوڈک معاہدے پر صدراتی ریفرنس کی روشنی میں قانون سازی کرنا ہے۔

بل کے تحت غیرملکی سرمایہ کاری کا تحفظ اور سرمایہ کاروں کو غیر ضروری عدالتی و فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی پریشانی سے تحفظ حاصل ہوگا۔ حکومت کا ماننا ہے کہ  قانون سازی سے ملک میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کو محفوظ ماحول مہیایا ہوگا جس سے بیرونی سرمایہ کاری میں اضافے کا بھی امکان ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے