ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

امریکی شہری کا مارخور کا ایک لاکھ 5 ہزار ڈالر میں شکار

چترال:خیبر پختونخوا کے ضلع چترال میں ایک امریکی شہری نے ایک لاکھ 5 ہزار ڈالر کے عوض کشمیری مارخور کا شکار کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق امریکی شہری کلیپر ٹوڈکیون نے چترال شہر کے نواحی گاوں شاشا کنزروینسی میں 9 سالہ مارخور کا ٹرافی شکار کیا ہے۔ جس کیلیے انھوں نے ایک لاکھ 5 ہزار امریکی ڈالر(سوا دو کروڑ روپے سے زائد) میں پرمٹ حاصل کیا تھا۔

ڈی ایف او چترال رضوان اللہ  کا کہنا تھا کہ محکمہ جنگلی حیات خیبر پختونخوا کی جانب سے کمیونٹی کی شراکت داری کے ذریعے تحفظ کے موثر اقدامات کی وجہ سے خطرے سے دوچار کشمیری مارخور کی آبادی چترال میں پروان چڑھ رہی ہے۔

رضوان اللہ کا مزید کہنا تھا کہ سے چترال میں کشمیر مارخور کی آبادی بڑھنے کا سہرا مقامی کمیونٹی کے سر ہے جنہوں نے اس تحفظ میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ہے۔

خیال رہے کہ پاکستان کے صوبہ خیبرپختونخوا میں چترال، کوہستان، گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں سمیت آزاد کشمیر اور بلوچستان میں بھی مارخور کی کئی اقسام پائی جاتی ہیں۔محکمہ جنگلی حیات کی جانب سے ٹرافی ہنٹنگ اسکیم کے تحت ہر سال مارخور کے شکار کے لیے لائسنسز جاری کیے جاتے ہیں ۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں