English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

برطانیہ میں برفباری سے مواصلاتی نظام درہم برہم، پروازیں منسوخ، اسکول بند

Snow fal

 لندن: برطانیہ میں شدید برفباری سے مواصلات کا نظام بری طرح متاثر ہوگیا۔ ڈیڑھ سو کے قریب پروازیں منسوخ۔ اسکول بھی بند کردیئے گئے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسکاٹ لینڈ کے علاقے ایبر ڈین شائر میں درجہ حرارت منفی 15 تک گر گیا جبکہ ویلزمیں درجہ حرارت منفی 8ریکارڈ کیا گیا۔

رپورٹس میں بتایا گیا کہ جنوب مشرقی اور مشرقی انگلینڈ میں بھی برف باری نے لوگوں کو گھروں میں قید کر دیا۔ برفباری کے باعث سڑکوں پر پھسلن کے سبب حادثات ہوئے جبکہ ٹرین سروس بھی متاثر  ہوئی۔ اس کے علاوہ ڈیڑھ سو پروازیں منسوخ ہوگئیں اور کارنوال سے اسکاٹش ہائی لینڈز تک اسکول بند کردیے گئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے