English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بھارت نے پاکستانی ویب سیریز سیوک دی کنفیشنز پر پابندی لگا دی

web series

کراچی: بھارت نے پاکستانی ویب سیریز سیوک دی کنفیشنز پر پابندی لگا دی۔

رپورٹ کے مطابق ویڈلی( Vidly) ٹی وی اور او ٹی ٹی پلیٹ فارم سے پیش کر دہ سیوک دی کنفیشنزہندوستان میں 1984 اور 2022 کے درمیان سچی کہانیوں پر مبنی ہے۔ویب سیریز ہندوستان میں ہندوتوا کی تحریک اور ملک میں ہونیوالے اقلیتوں پر مظالم کی حقیقی عکاسی کرتی ہے۔

بھارت میں انتہا پسند عناصر کی دہشت گردی، انسانیت کیخلاف جرائم ، نفرتو ں کو ویب سیریز میں نمایاں طور پردیکھا یا گیا ہے۔ یہ سیریز دیپ سنگھ سدھو کی زندگی کے ساتھ ساتھ گوری لنکیش، ہیمنت کرکرے، گراہم سٹینز، جنید خان، اور سریکھا بوہتمنگے کی کہانیوں سے متاثر ہونے والے واقعات اور بابری مسجد کے انہدام، 2002 کے گجرات قتل عام کے واقعات پر مبنی ہے۔کئی ہندوستانی اشاعتوں اور چینلز نے Vidly.tv OTT پلیٹ فارم پر ویب سیریز، سیوک دی کنفیشنز کی پابندی پر خدشات کا اظہار بھی کیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ افسوسناک اور چونکا دے والی بات ہے کہ ہندوستان جیسا ملک جو کہ آزادی اظہار رائے کا چیمپئن ہونے کا دعوی کرتا ہے ایک ویب سیریز کی وجہ سے Vidly.tv OTT پلیٹ فارم پر پابندی لگا رہا ہے جوحقیقی واقعات کو شیئر کر رہی ہے۔ ایسا لگتا ہے کہ بی جے پی حکومت اپنے شہریوں کو سچائی سے دور رکھنا چاہتی ہے ۔

یہ تاریخی ایکشن تھرلر ایک قاتل کی سچی کہانی پر مبنی ہے۔ منو کی شیئر کردہ کہانیاں نفرت انگیز جرائم، مظالم اور نسل کشی کی ہولناکیوں کو بے نقاب کرتی ہیں۔ جیسے ہی حقیقت سامنے آتی ہے وہ دونوں اپنے آپ کو خطرے میں پاتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے