احمد طوق اولو کی ہدایت کاری میں ٹی آر ٹی کی مشترکہ پیشکش "پوتا” کو وینزویلا میں اس سال 8 ویں دفعہ منعقدہ فلم فیسٹیول "شوڈاڈ گویایان” میں بہترین فلم کا ایوارڈ دیا گیا ہے۔
موضوع سے متعلق جاری کئے گئے بیان کے مطابق فیسٹیول میں 11 کیٹیگریوں میں 36 ممالک سے 116 فلموں نے مقابلہ کیا۔ طویل دورانیے کی "بہترین فلم ” کیٹیگری میں ترکیہ ریڈیو اینڈ ٹیلی ویژن کارپوریشن ‘ٹی آر ٹی’ کی فلم "پوتا” نے بہترین فلم کا ایوارڈ جیت لیا ہے۔
ترکیہ وزارتِ سیاحت و ثقافت کے تعاون سے تیار کی گئی فلم پوتا ،گذشتہ مہینے "51 ویں گیفونی فلم فیسٹیول سمیت اس وقت تک اندرونِ ملک اور بیرون ملک منعقد ہ فلمی میلوں میں متعددایوارڈ جیت چُکی ہے۔
فلم نے گذشتہ مہینے بیلاروس میں منعقدہ 28 ویں منسک بین الاقوامی فلم فیسٹیول میں جیوری ایوارڈ حاصل کیا تھا۔
فلم اپنے محلّے میں باسکٹ بال کا نیٹ لگانے والے غریب بچوں کی جدوجہد کو موضوع بنایا گیا ہے۔ فلم کی کاسٹ میں آلپ آقار، بہار حاجی بیکتاش اولو، سیبل ملک آرات، ایگے مین آلماجی، مرت ایردوعان، مہمت خلیل چیلک، صمد سیوتیکن، میراج چیلین، اوزگُر دیرے لی اور برہان یلدز شامل ہیں۔
