English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

آئی ایم ایف پروگرام کی واپسی تک ڈیفالٹ کا خطرہ رہے گا، مفتاح اسماعیل

القمر

  کراچی: سابق وفاقی وزیر خزانہ اور مسلم لیگ ن کے رہنما مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف پروگرام کی واپسی تک ڈیفالٹ کا خطرہ رہے گا۔

تفصیلات کے مطابق مفتاح اسماعیل نے کہا کہ آئی ایم ایف پروگرام بحال نہ ہوا تو دیگر عالمی مالیاتی ادارے بھی پاکستان کو قرض نہیں دیں گے، جس سے ملک ڈیفالٹ ہوجائے گا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کو ڈیفالٹ کی طرف عمران خان نے دھکیلا، عمران خان آج بھی ملک کو ڈیفالٹ دیکھنا چاہتے ہیں۔

مزید پڑھیں: آئی ایم ایف کی نئی قسط کے لیے معاملات پورے ہیں، وزیر خزانہ

سابق وزیر خزانہ کی حیثیت سے کچھ فیصلوں پر مریم نواز کی مداخلت پر مفتاح اسماعیل نے کہا کہ ’میری بہن مریم نے چھوٹی موٹی چیزوں پر ٹویٹ کیے، وہ یہ بات فون پر بھی کہہ سکتی تھیں‘۔

انہوں نے حکومت کو تجویز دی کہ معاشی استحکام کے لیے امیروں پر ہر صورت ٹیکس لگایا جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے