English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

صدر مملکت نے غیرملکی سرمایہ کاروں کو تحفظ دینے کے بل کی منظوری دے دی

القمر

 اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے بیرونی سرماریہ کاروں کو تحفظ دینے کے بل کی منظوری دے دی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے قومی اسمبلی اور سینیٹ کی منظوری کے بعد آئین کے آرٹیکل 70 ایک اور 75 کے تحت غیرملکی سرمایہ کاری کو فروغ اور سرمایہ کاروں کو تحفظ دینے کے بل کی مںظوری دی۔

بل کا مقصد سرمایہ کاروں کو غیر ضروری عدالتی کاروائیوں سے تحفظ دینا  ہے جبکہ ریکوڈک معاہدے پر صدراتی ریفرنس کی روشنی میں قانون سازی کرنا ہے۔

بل کے تحت غیرملکی سرمایہ کاری کا تحفظ اور سرمایہ کاروں کو غیر ضروری عدالتی و فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی پریشانی سے تحفظ حاصل ہوگا۔ حکومت کا ماننا ہے کہ  قانون سازی سے ملک میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کو محفوظ ماحول مہیایا ہوگا جس سے بیرونی سرمایہ کاری میں اضافے کا بھی امکان ہے۔

 

 

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے