سویڈش زیراعظم اولف کرسٹرسن نے کہا ہے کہ نیٹو کی رکنیت کے لیے ترکیہ اور فن لینڈ کے ساتھ طے شدہ یادداشت کی شرائط کوہم سنجیدہ لے رہے ہیں۔
کرسٹرسن نے منعقدہ پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ سویڈن کی نئی دفاعی پالیسیوں کا اہم نکتہ نیٹو رکنیت ہے ۔
انہوں نے کہا کہ سویڈن نیٹو کی رکنیت ہماری ترجیح ہے جس کےلیے ترکیہ اور فن لینڈ کے ساتھ طے شدہ یادداشت کی شرائط کو ہم سنجیدہ لے رہے ہیں، اور ہم فینیش وزیراعظم سانا مارین کے ساتھ مسلسل رابطےمیں ہیں۔
کرسٹر سن نے بتایا کہ دو ہفتے قبل سویڈش اور فینیش حکام سے ترک وفد نے اسٹاک ہوم میں ملاقات کی تھی ۔
