ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سیلاب سے بے گھر افراد کی بحالی میں میری حکومت کیلئے بڑا چیلنج ہے،مراد علی شاہ 

خواتین پر تشدد، وزیر اعلی سندھ نے 7 افسران کو معطل کر دیا

کراچی:وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ سی پیک سے  ملک کو وسیع فوائد حاصل ہونگے ، پاکستان کو غذائی قلت کے چیلنجز کا  سامنا ہے ، سیلاب سے بے گھر افراد کی بحالی میں میری حکومت کیلئے بڑا چیلنج ہے ۔

 بدھ کے روز کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت نے خواتین ، اقلیتوں اور پسماندہ علاقوں کو قانونی تحفظ دیا ، اس وقت سب کو ملک کو معاشی بحران سے نکلنے کیلئے بات کرنی چاہیے ،  لوگوں کو لڑنے اور مرنے کے بجائے ساتھ جینے کا سبق دینا چاہیے ، ایک دوسرے کو بر ا بھلا کہتے رہے تو کام خراب ہوتا رہے گا ، ہم سب نے ساتھ ملکر ملک میں معاشی استحکام لانا ہے ، سیلاب سے ہونے والی تباہی کے بعد لوگ بے گھر ہوگئے ، ہم نے  سردے سے بچنے کیلئے اقدامات کئے ، ہم  تو  ری بلڈ کی بات کررہے ہیں، کچھ لوگ توڑ تاڑ کر بات کررہے ہیں، اللہ ان کو ہدایت دے ، ہمارے یہاں جوادارہ سب  سے زیادہ کام کرتا ہے ، اس کے خلاف بات ہوتی ہے ، ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل یا کوئی ادارے ان کی طرف بھی دیکھیں منفی سیاست بیانات سے اجتناب کرنا چاہیے ، جو کام نہیں کررہے ان پر بات کریں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں