لاہور:پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کوچ وقار یونس نے قومی کرکٹ ٹیم کے لیے ریڈ اور وائٹ بال کے لیے الگ الگ کھلاڑیوں کے لیے آواز اٹھا دی.
ٹوئٹر پر جاری بیان میں وقار یونس نے کہا کہ جب آپ ٹی ٹوئنٹی سے سیدھا کھلاڑیوں کو ٹیسٹ میں لاتے ہیں تو انجریز اور تنقید کی بھی توقع رکھیں.
سابق فاسٹ بولر کا کہنا تھا کہ نسیم شاہ اور حارث رئوف حال ہی میں اس کی بڑی مثالیں ہیں،ریڈ اور وائٹ بال کے لیے کھلاڑیوں کا الگ سیٹ بنائیں.
ساتھ ہی وقار یونس نے چیف سلیکٹر محمد وسیم اور پی سی بی کو مینشن کرتے ہوئے کہا کہ نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے لیے اس بات کو مد نظر رکھیں۔
