English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ترک برادری کو کو متحد کرنے کے لیے مشترکہ زبان کی تشکیل پر کام جاری ہے، ترک وزیر خارجہ

القمر

وزیر خارجہ میولود چاوش اولو نے کہا کہ ہم آئندہ کے سلسلے میں  ترک برادری کو متحد کرنے  والی اقدار میں سے ایک زبان و مشترکہ  حروف تہجی پر کام کو تیز کرنے کے متمنی ہیں۔

میولود چاوش اولو نے ترکمانستان کے آوازہ علاقے میں منعقدہ سہ فریقی سربراہی اجلاس کے بعد آذربائیجان کے وزیر خارجہ جیہون بائراموف اور ترکمانستان کے وزیر خارجہ راشد میردوف کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کیا۔

وزیر چاوش اولو نے کہا کہ ترکیہ-آذربائیجان-ترکمانستان سہ فریقی سربراہی اجلاس کا ایک اہم ترین ایجنڈا تینوں ممالک کے درمیان توانائی کے تعاون کو مضبوط کرنا ہے۔

توانائی کے تحفظ کے لیے وسائل اور  گزر گاہ کے تنوع کی ضرورت  کہیں زیادہ اہم ہو نے پر زور دینے والے چاووش اولو نے کہا،”اس صورتحال نے کیسپین سی  کے وسائل کو  نمایاں حیثیت دلائی ہے۔ ہمارے جغرافیائی محل وقوع مقامات، انسانی اور قدرتی وسائل  اس  حقیقت کے مظہر ہیں  کہ جب ہم اکٹھے ہوں گے تو ہم کتنے مضبوط ہوں گے۔”

انہوں نے واضح کیا کہ  ترکیہ، آذربائیجان کی قدرتی گیس کو جنوبی قفقاز پائپ لائن اور ٹرانس اناطولیہ گیس پائپ لائن کے ذریعے یورپ پہنچا رہا ہے”ہم تینوں ممالک (ترکیہ-ترکمانستان-آذربائیجان) کے فائدے کے لیے ترکمانستان قدرتی گیس پر مشترکہ اقدامات کرنے کے لیے تیار ہیں اور ہم نے اس معاملے پر ایک ورکنگ گروپ بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔”

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے