English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

مصر نے عالمی بحری قوت 153کی کمان سنبھال لی

القمر

مصر نے عالمی بحری قوت کی کمان سنبھال لی ہے۔

مصری فوج کے ترجمان کرنل  غریب عبدالحفیظ کے مطابق، چونتیس اقوام کی بحری قوتوں پر مشتمل مشترکہ فوجی قوت  گزشتہ  سال تشکیل دی گئی تھی جس کا مرکزی دفتر بحرین میں ہے۔

امریکی بحریہ کے کیپٹن رابرٹ فرانسس نے مصری بحریہ کے ریئر ایڈمرل محمود عبدالستار کو کمان سونپی ہے۔

یہ پہلا موقع ہے کہ مصر نے اس  قوت کی کمان لی ہے، اس موقع پر ایئر ایڈمرل عبدالستار نے کہا کہ میں علاقائی  و اتحادی ممالک  اور شراکت دار اقوام کے ساتھ کام کرنے پر توجہ دوں گا تاکہ خطے میں سمندری دفاع  اور استحکام برقرار رکھا جاسکے۔

مصر نے حالیہ  سالوں  کے دوران اپنی بحری استعداد میں اضافہ کیا ہے جس کے بعد یہ مشرق وسطیٰ اور افریقہ میں بحری کشتیوں کے اعتبار سے سب سے بڑی بحریہ ہے۔

 واضح رہے کہ بحیرہ احمر اور بحیرہ روم کے ساتھ مصر کی 2 ہزار کلومیٹر طویل ساحلی پٹی ہے ۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے