متحدہ امریکہ نے شام میں علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم PKK۔ وائے پی جی کے ہمراہ مشترکہ گشتی کاروائیوں کو دوبارہ سے شروع کر دیا ہے۔
امریکی وزارت دفاع کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل رائڈر نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ترکیہ کی شام و عراق میں PKK۔ وائے پی جی دہشت گرد تنظیم کے خلاف فضائی کاروائی کے بعد PKK کے ہمراہ شام میں گشتی کاروائیوں میں گراوٹ لانے والی امریکی فوج نے اس عمل کو اب بحال کر دیا ہے۔
یومیہ پریس کانفرنس میں اپنے جائزے پیش کرتے ہوئے پیٹرک رائڈر نے کہا کہ وہ ترکیہ کے شام میں PKK/YPG کے خلاف ممکنہ زمینی کارروائی کے بارے میں سوالات پر تبصرہ نہیں کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ ” میں امریکہ کے نام پر یہ کہہ سکتا ہوں کہ شامی ڈیموکریٹک قوتوں کے ہمراہ مشترکہ کارروائیاں دوبارہ شروع ہو گئی ہیں۔ 9 دسمبر سے یہ عمل یہ مکمل طور پر بحال ہو گیا ہے۔ ہماری یہ کاروائیاں داعش کے دوبارہ منظم ہونے کا سد باب کرنا ہے۔”
