ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان سرکاری دورے پر ترکمانستان پہنچ گئے ہیں۔
صدر ایردوان، ترکمانستان میں متوقع ترکیہ۔آذربائیجان۔ ترکمانستان کے درمیان پہلے سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے۔
اجلاس کے دائرہ کار میں پہلی ملاقات انہوں نے ترکمانستان قومی کونسل برائے عوامی معاملات کے سربراہ گربان گلی بردی محمدوف کے ساتھ کی۔
بعد ازاں انہوں نے ترکمانستان کے شہر ترکمین باش میں منعقدہ ترکیہ۔آذربائیجان۔ ترکمانستان سربراہی اجلاس میں ترکمانستان کے صدر سردار بردی محمدوف ملاقات کی۔
آوازا کنوینش سینٹر میں ملاقات کے بعد انہوں نے اجلاس کے شرکاء دونوں سربراہان کے ساتھ فیملی فوٹو اتروائی۔
