English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ن لیگ نے ریکوڈک کے معاملے پر اتحادی جماعتوں کو منا لیا

القمر

 اسلام آباد: ن لیگ نے ریکوڈک کے معاملے پر اتحادی جماعتوں کو منا لیا۔ 

ذرائع نے بتایا کہ حکومت ریکوڈک منصوبے پر بلوچستان کا حصہ 25 فیصد سے بڑھا کر 35 فیصد کرے گی۔ ذرائع کے مطابق اس مقصد کے لیے ترمیمی بل لایا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق بل پارلیمنٹ کےمشترکہ اجلاس میں لایا جائے گا۔

واضح رہے کہ جمعہ 9 دسمبر کو سپریم کورٹ نے ریکوڈک معاہدے کو قانونی قرار دیا تھا۔ فیصلے میں میں قرار دیا گیا گیا ریکوڈک معاہدے سپریم کورٹ کے 2013ء کے فیصلے کے خلاف نہیں، ماہرین کی رائے لے کر ہی وفاقی و صوبائی حکومتوں نے معاہدہ کیا۔

سپریم کورٹ کے بینچ نے اپنی رائے میں تحریر کیا کہ ملکی آئین قومی اثاثوں کے قانون کے خلاف معاہدے کی اجازت نہیں دیتا۔ صوبائی حکومتیں معدنیات کے حوالے سے قوانین میں ترمیم اور تبدیلی کر سکتی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے