English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ایم کیو ایم وفد کی وزیراعظم سے ملاقات؛ پیپلزپارٹی سے متعلق شکایات کے انبار

القمر

 اسلام آباد: متحدہ قومی موؤمنٹ پاکستان کے وفد نے پیپلز پارٹی سے متعلق شکایات کے وزیراعظم شہباز شریف کے سامنے انبار لگا دئیے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق متحدہ قومی موؤمنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے وفد نے خالد مقبول صدیقی کی قیادت میں وزیراعظم شہبازشریف سے ملاقات کی ہے، ملاقات میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری اور سابق میئر کراچی وسیم اختر بھی شامل تھے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم نے سندھ سے متعلق پارٹی کے تحفظات سے وزیراعظم کو آگاہ کیا اور پیپلزپارٹی سے متعلق شکایات کے وزیراعظم کو انبار لگا دئیے۔

ایم کیو ایم ذرائع نے کہا کہ کراچی کے بلدیاتی انتخابات میں ہمارے فلیکسز اور بینرز اتارے جارہے، پیپلزپارٹی نے جو وعدے کئیے تھے ان پر بھی تاحال عمل در آمد نہیں ہورہا۔

ایم کیو ایم وفد سے ملاقات کے دوران وزیر اعظم نے وفد کے تحفطات پر پیپلزپارٹی سے بات کرنے کی یقین دہانی کرادی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے