English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

لڑکی سے زیادتی کے الزام پر اے ایس آئی سمیت 4 اہلکار معطل

القمر

 راولپنڈی: راولپنڈی میں مبینہ طور پر لڑکی کے ساتھ زیادتی کرنے والے اے ایس آئی سمیت 4 اہلکاروں  کو معطل کردیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق راولپنڈی میں لڑکی کے ساتھ مبینہ طور پر تھانہ روات کے اے ایس آئی نے زیادتی کی، معاملہ سامنے آنے پر سی پی او سید شہزاد ندیم بضالی نے نوٹس لیا اور انچاج چوکی بحریہ عطا اللہ، کانسٹیبل افضال، شکیل اور مرکزی ملزم اے ایس آئی سعید اکمل کو معطل کردیا۔

سی پی او نے غفلت لاپرواہی پر ایس ایچ او روات کو چارج شیٹ جاری کرنے کا حکم بھی دیا۔

اطلاعات کے مطابق متاثرہ لڑکی کی درخواست پر ایس ڈی پی او صدر پہلے سے انکوائری کر رہے ہیں، جس کی حقائق پر مبنی رپورٹ تفتیش کے بعد سی پی او کو بھیجی جائے گی۔

شہزاد ندیم بخاری نے کہا کہ انکوائری رپورٹ کی روشنی میں درخواست گزار کے الزامات درست ہونے پر اہلکاروں کیخلاف قانون کے مطابق کارروائی کے ساتھ سخت محکمانہ کارروائی کی جائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے