دوحہ:فیفا ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں فرانس کے ہاتھوں شکست کے باوجود مراکش کے کھلاڑیوں نے گراونڈ میں سجدہ ریز ہوکر مداحوں کے دل جیت لیے۔
سیمی فائنل کے پہلے ہاف میں فرانس نے پانچ منٹ کے اندر ہی گول کرکے مراکش کی ٹیم پر پریشر بڑھا دیا تھا جبکہ دوسرے ہاف میں 79 ویں منٹ میں فرانس نے ایک اور گول داغ کر اپنی فتح یقینی بنائی، فرانس کے ہاتھوں میگا ایونٹ کے اہم میچ میں شکست کے باوجود مراکش کے کھلاڑیوں نے اپنی روایت برقرار رکھتے ہوئے گراونڈ میں سجدے کیے۔
Morocco 🇲🇦 after their loss in semis walk towards the fans who have been their number one supporters throughout. #FIFAWorldCup
🎥 @PoojaMedia #FIFAWorldCup
pic.twitter.com/RSJKxnAsL9— Mimi Fawaz (@MimosaFawaz) December 14, 2022
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز اور تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ میچ کے بعد گراونڈ سے باہر جانے سے قبل مراکشی کھلاڑیوں نے پہلے اپنے فینز کا شکریہ ادا کیا اور پھر سجدہ ریز ہوئے۔ مراکش کے کھلاڑیوں کے اس عمل کو مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے ۔
واضح رہے کہ فیفا ورلڈکپ کی تاریخ میں مراکش کی ٹیم سیمی فائنل میں پہنچنے والی پہلی عرب اور افریقی ٹیم تھی۔

