English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

آئی اے ای اے حکام کا دورہ جوہری مسائل کے حل کیلئے مددگار ہوگا،ایران

 تہران:ایرانی جوہری توانائی تنظیم کے سربراہ محمد اسلامی نے کہا ہے کہ جوہری توانائی کے نگران ادارے(آئی اے ای اے) کے حکام کے دورہ ایران سے متنازع مسائل کو حل کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق سربراہ ایرانی جوہری تنظیم محمد اسلامی نے بتایا کہ آئی اے ای اے کے حکام آیندہ دنوں میں ایران کا دورہ کریں گے۔محمد اسلامی کا کہنا تھا کہ آئی اے ای اے حکام کے دورہ کے دوران ملک میں موجود غیرعلانیہ مقامات پر پائے جانے والے یورینیم کے ذرات پر تعطل کو ختم کرنے کی کوشش کی جائے گی۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ بین الاقوامی ادارے کے حکام کے تہران کے دورے سے متنازع مسائل کو حل کرنے میں بھی مدد مل سکتی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے