ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ایران نے خلیج بصرہ میں ایک ٹینکر کوعملے سمیت پکڑ لیا

ایران نے خلیج بصرہ میں غِر قانونی خام تیل سے لدے ٹِنکر اور اس پر سوار عملے کے بارہ افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔

 ایران کی نیم سرکاری خبر ایجنسی تسنیم کے مطابق، صوبہ  ہر مزگان کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ خلیج بصرہ  کے جزیرے قشم کے قریب  غیر قانونی خام تیل سے لدے ایک ٹینکر پر چھاپہ مارا گیا ۔

 پاسداران انقلاب ایران  کے اس آپریشن میں  ٹینکر سمیت اس پر سوار بارہ افراد کو بھی حراست میں لےلیا گیا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ اس ٹینکر پر  تین لاکھ تیس ہزار لیٹر غیر قانونی تیل لدا ہوا تھا جس کے بارے میں مزید تفصیلات نہیں بتائی گئیں۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں