ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ایران اور روس کے درمیان خلائی صنعت میں تعاون کا سمجھوتہ طے پا گیا

ایران اور روس کے درمیان خلائی صنعت میں تعاون کے فروغ کے لئے میمورنڈم پر دستخط کر دئیے گئے ہیں۔

ایران کی سرکاری خبر رساں ایجنسی IRNA کے مطابق ایران کے جزیرہ کِش میں منعقدہ بین الاقوامی ہوا بازی میلے کے دوران ایران خلائی ایجنسی کے اور روس خلائی ایجنسی ‘روس کوسموس’ کے حکام نے مذکورہ میمورینڈم پر دستخط کئے ہیں۔

تقریبِ دستخط سے خطاب میں ایران خلائی ایجنسی کے سربراہ حسن سالاری  نے کہا ہے کہ یہ میمورینڈم خلائی شعبے میں تعاون کے موضوع پر دونوں ملکوں کے درمیان  روابط کو مضبوط بنائے گا۔

سالاری نے کہا ہے کہ "باہمی تعاون کی یہ دستاویز، ریسیونگ و ٹیلی کمیونیکیشن سیٹلائٹوں کی تعمیر میں تعاون، لیبارٹری انفراسٹرکچر کی تشکیل، اسیمبلنگ، فائر بیس اور سیٹلائٹ تجربات جیسے معاملات کا احاطہ کرتی ہے”۔

روس کوسموس کے سربراہ یوری بوریسوف نے بھی کہا ہے کہ "ماسکو اورتہران کے درمیان خلائی صنعت کے معاملے میں تعاون 2002 میں شروع ہوا۔اس عرصے کے دوران  ایران نے خلائی صنعت کےشعبے میں قابلِ ذکر پیش رفت دکھائی ہے”۔

انہوں نے کہا ہے کہ "ایران کا ‘خلائی صنعت  ترقیاتی پروگرام’ اس صنعت کے تمام شعبوں کا احاطہ کرتا ہے اور روس بھی ان اہداف تک رسائی میں ایران کی مدد کر رہا ہے”۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں