English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

مشرقی تائیوان میں زلزلہ،شدت 6٫2 تھی

القمر

 تائیوان میں چھ اعشاریہ دو شدت کا زلزلہ آیا ہے۔

سسمولوجی مرکز کے مطابق، اس زلزلے کا مرکز تائیوان کے مشرقی علاقے میں 29 اعشاریہ 1 کلومیٹر دور ہوالیان شہر  کے قریب تھا۔

 یہ زلزلہ زیر سمندر 5٫7 کلومیٹر گہرائی میں آیا ہے جس کے جھٹکے ہوا لیان  کے علاوہ تائی پے میں بھی محسوس کیے گئے البتہ کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ہے ۔

امریکی محکمہ ارضیات نے زلزلے کی شد ت 5٫9 بتائی ہے ۔

 تائیوان میں  اٹھارہ  ستمبر کو آنے والے 6٫8 شدت کے زلزلے کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور ایک سو چونسٹھ زخمی ہو گئے تھے ۔

 

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے