English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

اقوام متحدہ نے ترکیہ کا فیصلہ منظور کر لیا

القمر

ترکیہ کا پیش کردہ ” صفر کچرا” فیصلہ اقوام متحدہ  کی جنرل کمیٹی میں منظور کر لیا گیا ہے۔

اقوام متحدہ کی جنرل کمیٹی نے ماحولیاتی تبدیلیوں کے خلاف جدوجہد اور قابل تجدید ترقیاتی منصوبے کے دائرہ کار میں ترکیہ کے پیش کردہ اور 105 ممالک کی حمایت کے حامل "صفر کچرا” فیصلے کو اتفاق رائے سے قبول کر لیا ہے۔

جنرل کمیٹی نے اس فیصلے کے ساتھ 30 مارچ کو صفر کچرے کا بین الاقوامی دن اعلان کیا ہے۔

فیصلے کے ساتھ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گٹرس سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ مقامی اور قومی صفر کچرا مہموں کی حوصلہ افزائی کے لئے 3 سالہ ڈیوٹی دورانیے کی حامل مشاورتی کمیٹی قائم کی جائے۔

فیصلے میں زور دیا گیا ہے کہ صفر کچرا کاروائیوں، ماحول دوست کچرا نظم و نسق اور قابل تجدید صَرف و پیداوار ایسے موضوعات ہیں جن  پر اقوام متحدہ کے پلیٹ فورم سے  غور کیا جانا ضروری ہے۔

رکن ممالک، اقوام متحدہ  اور دیگر بین الاقوامی و علاقائی تنظیمیں صفر کچرا کاروائیوں کے اطلاق کی حوصلہ افزائی کر رہی ہیں۔

فیصلے میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ اقوام متحدہ کے ماحولیاتی پروگرام کی آئندہ "گلوبل کچرا انتظامیہ رپورٹ” میں صفر کچرا کاروائیوں کو بھی جگہ دی جائے۔

فیصلے کی منظوری سے ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان کی اہلیہ امینہ ایردوان کی زیرِ حمایت جاری "صفر کچرا منصوبے” کو اقوام متحدہ  کی جنرل کمیٹی کی حمایت حاصل ہو گئی ہے۔

خاتون اوّل امینہ ایردوان نے ستمبر کے مہینے میں 77 ویں اقوام متحدہ جنرل کمیٹی مذاکرات کے دوران ماحولیاتی بحران کے خلاف دو طرفہ جدوجہد کے دائرہ کار میں "گلوبل صفر کچرا خیر سگالی بیان نامے” پر دستخط کئے تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے