English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

آپ حقیقتاً ایک اچھی ٹیم ہیں: ماکرون

القمر

فرانس کے صدر امانوئیل ماکرون نے فیفا 2022 عالمی کپ کے سیمی فائنل تک پہنچنے پر مراکش قومی ٹیم کو سراہا ہے۔

قطر کے دارالحکومت دوہا میں مراکش اور فرانس کے درمیان کھیلے گئے سیمی فائنل  میں فرانس کی صفر کے مقابلے میں 2 گول سے کامیابی کے بعد بیان  جاری کیا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ ” شکست پر مراکشی ٹیم کو شرمندہ ہونے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔  میں مراکشیوں سے کہنا چاہتا ہوں کہ آپ حقیقتاً بہت اچھی ٹیم ہیں۔ آپ نے اس عالمی کپ میں ایک بڑی کامیابی حاصل کی ہے”۔

صدر امانوئیل ماکرون نے کہا ہے کہ وہ اتوار کے دن ارجنٹائن اور فرانس کے درمیان متوقع فائنل میچ کو قطر میں دیکھیں گے۔

دوسری طرف ، ‘قطر دیوانِ امراء’ کے جاری کردہ بیان کے مطابق ماکرون  فرانس۔مراکش سیمی فائنل دیکھنے کے لئے دوہا کے دورے پر ہیں جہاں   ‘البیت اسٹیڈیئم ‘ میں انہوں نے قطر کے امیر شیخ تمیم بن حامد الثانی کے ساتھ ملاقات کی۔

واضح رہے کہ مراکش ٹیم، فیفا عالمی کپ میں سیمی فائنل تک پہنچنے والی، پہلی افریقی ٹیم ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے