English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

حکومت کا پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں کمی کا اعلان

القمر

 اسلام آباد: وزیر خزانہ نے آئندہ پندہ روز کے لیے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 10 روپے کمی کا اعلان کردیا۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے بتایا کہ پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 10 روپے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں ساڑھے سات روپے کمی کی جارہی ہے۔ اسی طرح مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں بھی 10، 10 روپے کمی کی جارہی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ 15 دسمبر کی رات 12 بجے سے 31 دسمبر تک پیٹرول 214 روپے 80 پیسے، ہائی اسپیڈ ڈیزل 227 روپے 80 پیسے، مٹی کا تیل 171 روپے 83 پیسے اور لائٹ ڈیزل 169 روپے میں فروخت ہوگا۔

وزیر خزانہ نے بتایا کہ تین ماہ میں پیٹرول کی قیمت 22 روپے 63 کمی کی گئی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کا اعلان عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں ہونیوالی کمی کے تناظر میں کیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے