English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

حکومت ایران کیا کر رہی ہے، کون اپنی عوام پر گولی چلاتا ہے: جرمن چانسلر

القمر

 جرمن چانسلر  اولاف شولز نے حکومت ایران کی سر زنش کرتے ہوئے کہا کہ کہ کون اپنی عوام پر گولی چلانے کی جرات کر سکتا ہے؟

برسلز میں یورپی یونین  سربراہی اجلاس سے قبل ایران کی صورتحال پر غور کرتے ہوئے شولز نے کہا کہ  حکومت ایران  کا طرز عمل قابل مذمت ہے ،کون اپنی  ہی  عوام پر گولی چلانے کی جرات کر سکتا ہے ،حکومت ایران کیا کر رہی ہے؟

 جرمن چانسلر نے کہا کہ  یوکرین  میں توانائی کے بنیادی ڈھانچے کو بحال کروانے اور انسانی امداد کے معاملات پر اس اجلاس میں بحث ہوگی ،ہم توانائی کے نرخوں کو   بلند سطح پر لانے کےلیے ایک مشترکہ حل  کی تلاش جاری رکھیں گے جس پر جلد ہی مطابقت کا ہونا ایک اچھی خبر ہے ۔

 

 

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے