ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

شہر میں 100 نئے پبلک ٹوئلٹس تعمیر کیے جائیں، ایڈمنسٹریٹر کراچی کی انتظامیہ کو ہدایت

ایڈمنسٹریٹر کراچی ڈاکٹر سیف الرحمن نے انتظامیہ کو شہر میں 100 نئے پبلک ٹوئلٹس تعمیر کرنے کی ہدایت دیدی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق شہر قائد کے نو منتخب ایڈمنسٹریٹر ڈاکٹر سیف الرحمن نے کراچی میونسپل کارپوریشن (کے ایم سی) کی انتظامیہ کو مارکیٹس، پارکوں اور بس اسٹاپس پر ٹوائلٹ کی سہولت فراہم کرنے کی ہدایات جاری کردیں، جس میں نصف ٹوائلٹ خواتین کے لیے مختص ہوں گے۔

ایڈمنسٹریٹر کراچی نے کہا کہ معروف آرکیٹکٹ ان ٹوائلٹس کو ڈیزائن کررہے ہیں، جس کی تعمیر کیلئے سِول سوسائٹی اور غیر سرکاری ادارے تعاون کریں گے جبکہ بلدیہ عظمیٰ کراچی ان ٹوائلٹس کی تعمیر کے لیے جگہ فراہم کرے گی۔

سیف الرحمن نے کہا کہ شہریوں کو ذیابیطس اور گردوں کی بیماری کے سبب ٹوائلٹ کی حاجت رہتی ہے، بڑھتی ہوئی آبادی کے حساب سے ہر علاقے میں پبلک ٹوائلٹ کی ضرورت محسوس کی جارہی ہے جبکہ شہریوں کو بنیادی شہری سہولیات فراہم کرنا بلدیہ عظمیٰ کراچی کی ذمہ داریوں میں شامل ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اقوام متحدہ کے ڈیویلپمنٹ پروگرام انڈیکس کے مطابق سینی ٹیشن سہولت میں پاکستان کا 162 ممالک میں 127 واں نمبر ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں