اسلام آباد:وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ سانحہ اے پی ایس ملکی تاریخ کا ایک غمناک ترین واقعہ ہے،
سفاک دہشت گردوں نے معصوم بچوں کو حملہ کر کے شہید کیا، آٹھ برس بعد بھی سانحہ کا زخم تازہ ہے،سانحہ آرمی پبلک سکول (اے پی ایس)کی برسی کے موقع پر پیغام میں رانا ثنا اللہ نے کہا کہ شہدا نے قوم کو دہشت گردی اور مذہبی انتہا پسندی کے خلاف یکجا ہونے کی راہ دکھائی، قوم نے ملکر ملک سے دہشت گردی کو شکست
دی، آج کا دن اے پی ایس شہداکی عظیم قربانیوں کی ہمیشہ یاد دلاتا رہے گا۔
دوسری جانب وزیر اعظم نے بھی سانحہ سقوط ڈھاکہ اور سانحہ اے پی سی پر اظہار افسوس کرتے ہوئے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کی ہے.
ہر سال 16 دسمبر کا دن پوری قوم کو اس کرب اوردکھ کی یاد دلاتا ہےجب دھشگردوں نےAPS پشاور میں ظلم کی داستان رقم کی.برسوں بعد بھی غم ہے کہ بھلایا نہیں جاتا. آج سانحہ APS کےشہداء سےعقیدت اور ان کے لواحقین کا غم بانٹنےکا دن ہے.پاکستانی قوم اپنےشہیدوں کی قربانیاں کبھی فراموش نہیں کرے گی
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) December 16, 2022
وزیراعظم نے سوشل میڈیا پیغام میں کہا کہ 16 دسمبر دہشت گردی کے خلاف پورے پاکستان کے ایک آواز ہونے کا دن ہے، یہ دن پوری دنیا کے لیے پیغام ہے کہ پاکستان نے دہشتگردی کے خاتمے کے لیے عظیم قربانیاں دی ہیں، ہماری یہ جدوجہد جاری ہے جو اس عفریت کے مکمل خاتمے تک اسی آہنی ارادے اور ثابت قدمی سے جاری رہے گی۔
16 دسمبر دہشت گردی کے خلاف پورے پاکستان کے ایک آواز ہونے کا دن ہے۔ یہ دن پوری دنیا کے لئے پیغام ہے کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خاتمے کے لئے عظیم قربانیاں دی ہیں۔ ہماری یہ جدوجہد جاری ہے جو اس عفریت کے مکمل خاتمے تک اسی آہنی ارادے اور ثابت قدمی سے جاری رہے گی۔
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) December 16, 2022
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ سانحہ میں شہید ہونے والے بچوں، والدین اور بہادر اساتذہ کو سلام اور خراج تحسین پیش کرتے ہیں، دعا ہے اللہ تعالی شہدا کے درجات بلند اور اہلخانہ کو صبرِ جمیل عطا کرے۔(آمین)۔

