ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

امریکی سینیٹ نے سرکاری ڈیوائسز پر ٹک ٹاک کی پابندی کا بل منظور کر لیا

 واشنگٹن:امریکی سینیٹ نے سرکاری ڈیوائسز پر چینی ویڈیو ایپ، ٹک ٹاک کی پابندی کا بل منظور کر لیا،

غیر ملکیمیڈیا کے مطابق امریکی سینیٹ نے سکیورٹی خدشات پر وائس ووٹ کے ذریعے وفاقی ملازمین کے سرکاری ڈیوائسز پر چینی ایپ ٹک ٹاک کے استعمال پر پابندی کا بل منظور کیا، ایوان نمائندگان سے منظوری کے بعد بل صدر کو دستخط کے لیے بھیجا جائے گا۔

دوسری جانب ٹک ٹاک نے امریکی اقدام پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس کے خلاف جاسوسی، ڈیٹا ٹرانسفر کے الزامات بے بنیاد اور جھوٹ پر مبنی ہیں،امریکی ریاستوں شمالی ڈکوٹا اور آئیووا میں سرکاری ڈیوائسز پر ٹک ٹاک کے استعمال پر پہلے ہی پابندی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں