English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

شہری ڈاکوؤں سے مزاحمت نہ کریں، کراچی پولیس چیف کامشورہ

شہری ڈاکوؤں سے مزاحمت نہ کریں، کراچی پولیس چیف کامشورہ

 کراچی: سٹی پولیس چیف جاوید اوڈھو نے شہریوں کو مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ  شہری فون کیلئے ڈاکوں سے مزاحمت نہ کریں۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے گزشتہ روز ڈکیتی مزاحت کے دوران مرنے والے جامعہ این ای ڈی کے طالبعلم مقتول بلال کے متعلق گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ ہوٹل پر دو ڈاکوں نے موبائل فون چھیننے کی کوشش کی، گرفتار ملزم 16 سال کا اور تاجک افغان ہے، دوسرے ملزم کو بھی شناخت کرلیا گیا، ملزم کا دوست شامل تفتیش ہے۔

ان کاکہنا تھا کہ عینی شاہدین اورسی سی ٹی سے ملزم کوزخمی حالت میں گرفتار کیا، ڈاکوں نے پورے شہر کو سوگوار کیا، کل رات پولیس کی ٹیم نے کام شروع کیا، ملزم کاساتھی بھی تاجک افغان ہے۔

انہوں  نے  کہا کہ نومبردسمبرمیں 22 کیسسز میں سے چار بچوں کو قتل کیا گیا،رواں سال 251 میں سے 225 کیسسز حل اور233 ملزمان کو  گرفتار کیاگیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے