English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

قرآن و سنت کا نظام تمام مسائل کا حل ہے، حافظ محمد ادریس 

القمر

لاہور: مرکزی رہنما جماعت اسلامی پاکستان حافظ محمد ادریس نے کہا ہے کہ قرآن و سنت کا نظام تمام مسائل کا حل ہے، ملک میں عدل و انصاف اور خوشحالی اسی نظام سے ہی آ سکتی ہے،  طاغوتی نظام نے انسانیت کو غلامی کے سوا کچھ نہیں دیا۔

منصورہ میں حافظ محمد ادریس نے درس قرآن دیتے ہوئے  کہاکہ  حکمران استعمار کے وفادار اور اسلامی نظام کی راہ میں رکاوٹ ہیں، ان سے چھٹکارا حاصل کرنا ہو گا، حکمرانوں کی آپسی لڑائیوں نے ملک کو شدید بحران سے دوچار کر دیا ہے، حکومت کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے عوام تنگ ہیں،اشیائے خورونوش کی قیمتیں عام آدمی کی پہنچ سے دور ہو گئی ہیں۔

رہنما جماعت اسلام پاکستان کا کہنا تھا کہ  سود اور کرپشن کی وجہ سے معیشت تباہ ہو چکی ہے۔ حکومت سود کے خلاف وفاقی شرعی عدالت کے فیصلہ کو نافذ کرے، ملک میں مہنگائی ، بے روزگاری کے ساتھ ساتھ امن و امان کی صورت حال بھی خراب ہے اور کسی کی جان و مال محفوظ نہیں۔

 انھوں نے کہا کہ جماعت اسلامی ملک میں اسلامی نظام چاہتی ہے، بھارت ہمارا ازلی دشمن، اس نے آج تک پاکستان کو دل سے تسلیم نہیں کیا، ملک میں دہشت گردی کے تانے بانے بھارت سے ملتے ہیں۔ بھارتی فورسز نے مقبوضہ کشمیر کو دنیا کی سب سے بڑی جیل میں تبدیل کر دیا، عالمی برادری کشمیر میں ہونے والی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے