English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بشری نے میری بیٹی کو اغوا کروایا ہے، دانیہ کی والدہ کا دعوی

بشری نے میری بیٹی کو اغوا کروایا ہے، دانیہ کی والدہ کا دعوی

کراچی:معروف میزبان عامر لیاقت کی تیسری اہلیہ، دانیہ ملک کی والدہ نے بیٹی کی گرفتاری کی ذمہ دار عامر لیاقت کی پہلی، سابقہ اہلیہ کو ٹھہرا دیا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف ائی اے کے سائبر کرائم سرکل کی جانب سے مرحوم عامر لیاقت کی تیسری اہلیہ کو لودھراں سے گرفتار کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: عامر لیاقت کو پیسے کیلئے قتل کیا گیا، دانیہ ملک کی والدہ کا دعوی

دانیہ ملک کو عامر لیاقت کی بیٹی کی جانب سے درج کروائی گئی درخواست پر گرفتار کیا گیا۔دانیہ ملک کی گرفتاری پر زار و قطار روتے ہوئے دانیہ ملک کی والدہ سلمی بی بی نے اس واقعے کا ذمہ دار ڈاکٹر بشری اقبال (عامر لیاقت کی پہلی، سابقہ اہلیہ)کو ٹھہرایا ہے۔

سلمی بی بی کا سوشل میڈیا پر بیٹی کی گرفتاری کے بعد دیا گیا انٹرویو خوب وائرل ہو رہا ہے، سلمی بی بی نے کہاکہ بیٹی دانیہ ملک اور بیٹے کو پولیس اور کچھ افراد نے گھر میں گھس کرمارا پیٹا اور گرفتار کیا ہے۔

پولیس کا کہنا تھا کہ ہم نے اپنے پڑوسیوں سے لڑائی کی ہے اور پڑوسیوں نے ہمارے خلاف شکایت کی ہے، ہم نے پولیس سے کہا بھی کہ ہماری کسی سے لڑائی نہیں ہوئی، کسی کو ہم سے تکلیف پہنچی بھی ہے تو ہم معافی مانگ لیتے ہیں۔

مزید پڑھیں: دانیہ نے عامر لیاقت کے ساتھ پیسوں کی خاطر ڈیل کی تھی، بشری اقبال

انہوں نے کہاکہ میری بیٹی کو گرفتار کر کے تھانے صدر تھانے لے آئے ہیں، یہاں آ کر معلوم ہوا ہے کہ یہاں دانیہ موجود نہیں اور نہ ہی عملہ کچھ بتا رہا ہے۔

دانیہ کی والدہ نے بشری اقبال پر الزام لگاتے ہوئے مزید کہا کہ یہ سب بشری کروا رہی ہے، پہلے بشری نے عامر لیاقت کو قتل کروایا اور اب دانیہ کو اغوا کروایا ہے۔

انہوں نے کہاکہ ہم نے وراثت کے لیے کیس کیاہوا ہے اس لیے بشری یہ سب کروا رہی ہے، سلمی بی بی نے اپنے انٹرویو میں پنجاب حکومت سے مدد کی اپیل بھی کی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے