صدارتی اطلاعاتی امور کے ڈائریکڑ فخرالدین آلتون کا کہنا ہے کہ ترکیہ عالمی بحرانوں کے حل میں صرف کردہ کوششوں کے ساتھ کسی ہیرو کی حیثیت رکھتا ہے۔
آلتون نے استنبول میں منعقدہ ترکیہ نیشن برانڈنگ فورم سے خطاب کیا۔
انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ "ہماری دنیا کسی نئے عالمی نظام کی ضرورت کے تقاضے کو با آواز زیر لب لائے جانے والےایک کٹھن دور سے گزر رہی ہے، عالمی سطح کے امتحانات میں سرخرو ہونے والا ترکیہ بیک وقت علاقائی بحرانوں اور عالمی تنازعات کے حل میں ممد ومعاون ہو رہا ہے۔ ترکیہ اصولی خارجہ پالیسیوں کی بدولت اب عالمی امن و استحکام کے لیے مرکزی مملکت کی حیثیت حاصل کر چکا ہے۔ سفارتکاری سے لیکر انسانی امداد تک، حفظان صحت سے لیکر ماحولیات تک ہماری جانب سے نشاط کردہ ترکیہ ماڈلز آج دنیا بھر کے لیے مثال تشکیل دے رہے ہیں۔”
ان کا کہنا تھا کہ "ترکیہ ایک علاقائی طاقت اور عالمی اداکار ہے جس نے سرمایہ کاری سے لے کر تجارت تک، صحت سے لے کر تعلیم تک، پائیدار توانائی سے لے کر ٹیکنالوجی اور جدت تک، انسانی سفارتکاری سے لے کر امن کی ثالثی کی کوششوں تک تمام شعبوں میں مضبوط اقدامات اٹھائے ہیں۔”
اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ آج ترکیہ ایک آرکسٹرا کنڈکٹر کی مانند ہے جس کے خیالات اور تجربات سے تقریباً ہر شعبے میں مستفید ہوا جاتا ہے اور جو تنازعات کے حل کا ذریعہ ہے، جناب آلتون نے کہا کہ ترکیہ عالمی بحرانوں کے حل کی خاطر اقدامات اٹھانے والا ایک ملک ہے۔ یہ مظلوم کے شانہ بشانہ اور ظالم کے مدِ مقابل ہے۔ ترکیہ انسانیت کے لیے خدمات فراہم کرنے والی اقدار کا محافظ ہے۔
